کانگڑا لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار آنند شرما نے ہفتہ کے روز اپنی 52 سالہ عوامی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی اور کانگڑا و چمبا اضلاع کی ترقی کے لیے اپنی کوششوں کےع لاوہ ہماچل پردیش کے ساتھ اپنے گہرے روابط پر زور دیا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سابق مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے گزشتہ 10 سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔
Published: undefined
آنند شرما نے کانگڑا میں نامہ نگاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’عوامی زندگی میں میرا 52 سال کا بے داغ کیریر ہے اور میں کانگڑا و چمبا کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مختلف (مرکزی) وزارتوں میں اپنی مدت کار کے دوران میں نے ہماچل پردیش، خصوصاً کانگڑا و چمبا کی ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ یہاں پارٹی کی اہم ریلیوں میں لگاتار میری شراکت داری اور کانگڑا و چمبا کے سبھی بلاک میں یوتھ کانگریس کے ساتھ میرا کام میری عوام دوستی کی مثال ہے۔‘‘
Published: undefined
خود کے ہماچل نژاد ہونے اور شملہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق روشنی ڈالتے ہوئے 71 سالہ کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ ان کے وزارتی دور میں دہلی ان کا میدانِ عمل تھا، لیکن سیاست میں آنے کے بعد سے ہماچل پردیش ہمیشہ ان کا میدانِ عمل رہا ہے۔ آنند شرما نے مزید کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخاب میں نوجوانوں کی خود مختاری، مہنگائی، خواتین کی شراکت داری اور روزگار کے مواقع اہم ایشوز ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز