کانگریس کے اوپر اکثر یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ ریاستی انتخاب کی تیاری عین وقت پر کرتی ہے لیکن دہلی کانگریس نے اس الزام کی نفی کرتے ہوئے 2025 میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی طرز پر مہینے بھر طویل ’دہلی نیائے یاترا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیوندر یادو نے دہلی کانگریس ارکان کی موجودگی میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’نیائے یاترا 8 نومبر کو راج گھاٹ سے شروع ہوگی اور 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔‘‘
Published: undefined
صحافیوں سے خطاب کرنے سے پہلے ’دہلی نیائے یاترا‘ کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں کانگریس کے دور کی دہلی یعنی شیلا دکشت کے دور کی دہلی اور موجودہ دہلی کا موازنہ پیش کیا گیا۔ اس ویڈیوں کے ذریعہ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت اور مرکز کی بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔
Published: undefined
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو نے کہا کہ اس نیائے یاترا کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی حکومت نے دہلی والوں کو ہر محاذ پر دھوکہ دیا ہے اور ان کو کسی قسم کی راحت نہیں پہنچائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے دہلی کو ترغیب ملی ہے کہ وہ بھی دہلی کی عوام کے پاس جائیں اور ان کے مسائل سنیں تاکہ ان کو راحت پہنچائی جا سکے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے او ایس ڈی اور کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بھی اس پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دہلی میں کانگریس نے بہت کام کیا ہے لیکن بتایا بہت کم۔ انہوں نے کانگریس لیڈران سے کہا کہ ’’کیجریوال اور مودی حکومت نے کام بہت کم کئے لیکن تشہیر زیادہ کی، جبکہ شیلا حکومت میں کانگریس وزراء نے کام زیادہ کیا اور تشہیر کم کی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کام کی تشہیر ہونی چاہئے۔‘‘ اس دوران دہلی پردیش کانگریس کے سابق صدر انل چودھری نے عوام میں جوش بھرتے ہوئے وہاں موجود کانگریس ارکان سے نعرے لگوائے جس میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کی طرح ’دہلی نیائے یاترا جوڑو جوڑو‘ بلند آواز میں کہا گیا۔
Published: undefined
اس موقع پر دہلی کناگریس کے سکریٹری انچارج دانش ابرار نے پرجوش انداز میں کہا کہ ہال میں موجود کانگریس ارکان دراصل کانگریس کے وہ جوان ہیں جنہوں نے دیوندر یادو کی اس یاترا میں حمایت کر کے ہی اس یاترا کو کامیاب بنا دیا ہے۔ واضح رہے دہلی کانگریس نے 7 اکتوبر کو منشور کے لیے مہم شروع کر دی ہے یعنی کانگریس نے سال 2025 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس لی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے زیادہ تر سینئر رہنما آج کی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اس تقریب میں جہاں دہلی کانگریس پردیش کمیٹی کے تینوں سابق صدور جے پرکاش اگروال، سبھاش چوپڑا اور انل چودھری نے شرکت کی وہیں پون کھیڑا، آلوک شرما، اے آئی سی سی کے دونوں سکریٹری، خواتین کانگریس کی صدر الکا لامبا، ایس سی ایس ٹی کے رہنما راجیش للوتھیا، این ایس یو آئی کے صدر ورون چودھری، کئی سابق وزراء، ارکان اسمبلی اور کونسلر بھی ڈائس پر موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined