قومی خبریں

کانگریس نے اسمبلی کے باہر سیاہ غبارے اڑا کر مرکزی وزیر ممکلت اجے مشرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا

اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے اور آخری دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار کار سے سیاہ غباروں کا ایک گچھا لے کر ودھان بھون پہنچے اور غبارے ہوا میں اڑانے لگے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

لکھنؤ: کانگریس نے جمعہ کو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی کے باہر سیاہ غبارے اڑا کر اپنا احتجاج کیا۔ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے اور آخری دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کار سے سیاہ غباروں کا ایک گچھا لے کر ودھان بھون پہنچے اور غبارے ہوا میں پھینکنے لگے۔ اس دوران وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے للو کے ہاتھ سے غبارے چھیننے کی کوشش کی۔ جھگڑے کے درمیان للو چار یا پانچ غبارے اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج لکھنؤ میں ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ لکھیم پور کھیری کیس کی ایس آئی ٹی رپورٹ آچکی ہے، جس میں صاف ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ کسانوں کو روند کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ اس سازش میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے ملوث ہونے کا قوی امکان ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ وہ تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، مرکزی حکومت ٹینی کو برطرف نہیں کر رہی ہے، جو کسانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، جسے کانگریس بالکل برداشت نہیں کرے گی۔ ٹینی کی برطرفی تک کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined