کانگریس کی سینئر رہنما اور لوک سبھا ایم پی کماری شیلجا نے پارٹی سے اپنی ناراضگی اور بی جے پی کے آفر کے سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کر دیا ہے۔ انہوں نے 'آج تک' کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں پوچھے گئے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ ہریانہ میں کانگریس کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی اعلیٰ کمان کرے گی۔
Published: undefined
کماری شیلجا نے منوہر لال کھٹر سے ملے بی جے پی میں شامل ہونے کے آفر والے سوال پر کہا "بی جے پی کے جو رہنما آج تبصرہ کر رہے ہیں، ان کے کافی رہنماؤں سے زیادہ لمبا سیاسی سفر میرا رہا ہے۔ مجھے نصیحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے اپنا راستہ اور میری پارٹی میرا راستہ طے کرنا جانتی ہے۔ ہم کریں گے اور مضبوطی سے چلیں گے اور میں جانتی ہوں کہ کس طرح کے بیان دئے جا رہے ہیں، پھیلائے جا رہے ہیں کہ شیلجا اس پارٹی میں جا رہی ہیں۔"
Published: undefined
انہوں نے 25 ستمبر کو بی جے پی جوائن کرنے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ یہ خبر کہاں سے آئی پتہ نہیں، شیلجا کبھی ایسا نہیں سوچ سکتی ہے، شیلجا کی رگوں میں کانگریس کا خون ہے۔ میں نے پہلے بھی کہا کہ جیسے میرے والد کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر گئے تھے، ویسے ہی شیلجا بھی کانگریس کے ترنگے میں لپٹ کر جائے گی۔ میرا میری پارٹی، میرے رہنما سے کمٹمنٹ ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی سینئر رہنما نے مزید کہا "شیلجا کبھی نہ مایوس ہوتی ہے اور نہ پریشان۔ میں نے بہت سے مقام دیکھیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس کوئی معاملہ نہیں ہے۔ اس کی اصلیت کانگریس قیادت کو معلوم ہے، کانگریس کارکنوں کو بھی پتہ ہے اور مجھے بھی۔ بی جے پی اپنا گھر دیکھے، اس پارٹی کا زوال شروع ہو گیا ہے، قومی سطح پر۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined