نئی دہلی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی رہائی کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کانگریس نے اس کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل کی رہائی نے کروڑوں ہندوستانیوں کی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
Published: 19 May 2022, 10:12 AM IST
اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق سرجے والا نے مودی حکومت اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس کے لیے براہ راست ذمہ دار ہے۔ پیش رفت کی وضاحت کرتے ہوئے، کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ 9 ستمبر 2018 کو تمل ناڈو کی اس وقت کی اے آئی ڈی ایم کے کی قیادت والی حکومت نے گورنر بنواری لال پروہت کو ایک سفارش بھیجی تھی کہ راجیو گاندھی کے 7 قاتلوں کو رہا کیا جائے۔ گورنر نے کوئی فیصلہ کیے بغیر معاملہ صدر کے پاس بھیج دیا۔ صدر نے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ فیصلہ لینے میں اس تاخیر کے پیش نظر سپریم کورٹ نے ایک قاتل کو رہا کر دیا۔ قدرتی طور پر باقی قاتلوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
Published: 19 May 2022, 10:12 AM IST
کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے سوال کیا کہ مودی جی کیا یہ آپ کی قوم پرستی ہے کہ کوئی فیصلہ نہ لیں اور اسی بنیاد پر عدالت راجیو گاندھی کے قاتل کو رہا کرے؟ اگر عمر قید کے قیدی کو رہا کرنا ہے تو دوسرے ہزاروں تمل قیدیوں اور ملک کی جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تمام قیدکو رہا کر دیں۔
Published: 19 May 2022, 10:12 AM IST
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے ہر کارکن میں نہ صرف ناقابل تسخیر غم اور غصہ ہے بلکہ ملک کے ہر اس فرد کی روح ہے جو ہندوستان اور ہندوستانیت میں یقین رکھتا ہے، ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے والی ہر طاقت کو منہ توڑ جواب دینا چاہتا ہے۔ اگر آج کی حکومت اپنی سستی سیاست کے لیے ان کے قاتلوں کو رہا کرنے کے حالات پیدا کرے گی تو یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
Published: 19 May 2022, 10:12 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 May 2022, 10:12 AM IST