قومی خبریں

گجرات ضمنی الیکشن: بی جے پی اور کانگریس نے 3۔3 سیٹیں جیٹ لیں، الپیش ٹھاکر ہار گئے

کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی کے سابق قومی سکریٹری اور بہار کے انچارج الپیش ٹھاکر پاٹن ضلع کے رادھن پور حلقہ سے ہار گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گاندھی نگر: گجرات کی چھ اسمبلی حلقوں پر 21 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کی ووٹنگ کے دوران برسراقتدار بی جے پی اور اہم اپوزیشن کانگریس نے تین تین سیٹیں جیت لی ہیں۔ کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے پارٹی کے سابق قومی سکریٹری اور بہار کے انچارج الپیش ٹھاکر پاٹن ضلع کے رادھن پور حلقہ سے ہار گئے ہیں۔ انہیں کانگریس کے رگھو دیسائی نے 3500 سے زیادہ ووٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔ وہ گزشتہ مرتبہ اسی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر 11 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اس سیٹ پر کل 10 امیدوار تھے۔

Published: undefined

ٹھاکر آج ووٹوں کی گنتی کے دوران ابتدا سے پچھڑ رہے تھے۔ انہوں نے اس شکست کو اپنے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ ان کے مخالفین نے پیسے اور ذات پات کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ پڑوسی اراولی ضلع کے بائیڈ سیٹ پر کانگریس سے استعفی دے کر بی جے پی میں شامل ہونے والے الپیش ٹھاکر کے معاون سابق ایم ایل اے دھول جھالا بھی کانگریس کے جشو پٹیل کے ہاتھوں 743 ووٹوں کے فرق سے ہارگئے ہیں۔

Published: undefined

بی جے پی کے چار ممبران اسمبلی (لوناواڈا سیٹ سے آزادامیدوار کے طور پر جیتنے کے بعد بی جےپی سے ہاتھ ملانے والے رتن سنگھ راٹھور سمیت) گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ممبران پارلیمنٹ منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی چاروں سیٹوں مہی ساگر، ضلع کے لوناواڈا میں بی جے پی کے جگنیش سیوک نے کانگریس کے گلاب چوہان کو 12 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے، مہیسانا ضلع کے کھیرالو سیٹ پر بی جے پی اجمل ٹھاکر نے کانگریس کے بابو جی ٹھاکر کو 29 ہزار سے زیادہ ووٹوں، احمدآباد کے امرائی واڈی سیٹ پر بی جے پی جگدیش پٹیل نے قریبی مقابلے اور کافی وقت تک پچھڑنے کے بعد بالآخر کانگریس کے دھرمندر پٹیل کو پانچ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جبکہ اس وقت کے وزیر پربت پٹیل کی سیٹ رہی بناس کانٹھا کی تھراڈ سیٹ پر الٹ پھیر کرتے ہوئے کانگریس کے گلاب سنگھ راجپوت نے بی جے پی کے جیوراج پٹیل کو 6300 سے زیادہ ووٹوں سے ہرادیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined