نئی دہلی: ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی گئی ’آزادی گورو یاترا‘ آج اختتام پذیر ہو گئی۔ راج گھاٹ پر منعقدہ اختتامی تقریب میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی بھائی دیسائی سمیت کئی سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ کانگریس سیوا دل کی جانب سے گجرات کے سابرمتی سے نکالی گئی اس یاترا میں شامل لوگوں نے 1300 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا۔
Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM IST
راج گھاٹ پر اختتامی تقریب کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سیوا دل کے کارکنان کو کانگریس کی پالیسیوں اور اقدار کے مطابق اپنی پوری قوت سے ملک اور ملک کے باشندگان کی خدمت کا حلف دلوایا۔ دہلی کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM IST
خیال رہے کہ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر گجرات کے گاندھی دھام سے دہلی کے راج گھاٹ تک کانگریس سیوا دل کے کارکنوں نے آزادی گورو یاترا نکالی، جس میں 1000 سے زیادہ تربیت یافتہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس یاترا میں شامل لوگوں نے گجرات، راجستھان، ہریانہ کا 58 دنوں تک سفر کیا۔
Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM IST
کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس یاترا کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا تاکہ نئی نسل کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے میں ہمارے قائدین کی قربانیوں سے واقف کرایا جا سکے۔ اس دورے میں 1947 کے بعد جدوجہد آزادی اور ملک کی ترقی میں پارٹی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jun 2022, 10:47 AM IST
تصویر: پریس ریلیز