اتر پردیش میں جرائم کے حالات پر یوگی حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ریاست کی یوگی حکومت ان پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے صحافیوں کو بتایا کہ ریاست میں پہلے اناؤ ، پھر شاہجہان پور، ہاتھرس، لکھیم پور، بارہبنکی اور اب کانپور میں ایک 13 سالہ بچی کی اجتماعی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جب بچی کا باپ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرانے گیا تو اسے کچل کر مار ڈالا گیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت متاثرہ کے لواحقین کو قتل کردیا جاتا ہے۔ اناؤ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے تاکہ مقتولہ کے کنبے میں کوئی ایسا شخص باقی نہ بچ سکے جو مقدمے کی پیروی کر سکے اور ہر ثبوت کو مٹایا جارہا ہے۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ کلیدی ملزم کا باپ اتر پردیش پولس میں افسر کے عہدے پر تعینات ہے۔
Published: undefined
محترمہ شرینیت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے نام پر خوب ڈھونگ کرتی ہے، لیکن اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک واقعہ پیش آرہے ہیں ، جس پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک لفظ نہیں بولتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی خواتین کے خلاف ایسے جرائم اور بڑھتی ہوئی وارداتوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ریاست میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر یوگی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined