سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان ہندوستان دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے استقبال میں اپنی پلکیں بچھا دی ہیں۔ خود پروٹوکول توڑ کر جا پہنچے ائیر پورٹ اور گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد بدھ کو راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال کے دوران بھی پی ایم مودی نے سعودی پرنس کو گلے لگایا۔ بعد میں دو فریقی ملاقات کے دوران پرنس کے ساتھ ہاتھ ملاتے پی ایم مودی کی ہنستی ہوئی تصویر سامنے آئی۔
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST
پلوامہ حملے کے بعد پی ایم مودی کا یہ انداز کافی حد تک جھٹکے دینے والا تھا۔ ہندوستان دورہ سے پہلے پرنس محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر تھے۔ وہاں انھوں نے پاکستان کی خوب تعریف کی تھی۔پاکستان کو اپنا سب سے بڑا ہمدرد بھی بتایا تھا۔ ایسے میں پی ایم مودی کا سلمان سے اس طرح ملنے پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے مودی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ جو سعودی عرب پاکستان کی معاشی مدد کر رہا ہے اس کے استقبال میں پی ایم پلکیں بچھا رہے ہیں۔
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST
بدھ کے روز کانگریس ترجمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس تعلق سے لکھا ہے کہ ’’ملکی مفاد بنام مودی جی کے گلے ملنے کی پالیسی: جس سعودی عرب نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دئیے ہیں اور اس کی تعریف کی، اس کے لیے پی ایم نریندر مودی نے پروٹوکول توڑ دیا۔ کیا پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کرنے کا یہی طریقہ ہے؟‘‘
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST
سرجے والا نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فہرست میں دہشت گرد کا نام شامل کروانا سیاست کرنا ہے؟ کیا آپ ہمت دکھاتے ہوئے سعودی عرب سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پاکستان میں دئیے گئے مشترکہ بیان سے اس مطالبہ کو ٹھکرانے والی بات ہٹوائیں جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرر دینے کی بات کہی گئی ہے۔
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان منگل کی دیر رات دو روزہ ہندوستانی دورہ پر پہنچے ہیں۔ پی ایم نریندر مودی نے پالم ائیر پورٹ پہنچ کر ان کا استقبال کیا اور وہاں انھیں گلے لگایا۔ اس کے علاوہ بدھ کی صبح جب محمد بن سلمان راشٹرپتی بھون پہنچے تو وہاں پر بھی نریندر مودی انھیں گلے لگاتے ہوئے نظر آئے۔ حیدر آباد ہاؤس میں دو فریقی بات چیت سے پہلے بھی پی ایم مودی کی ان کے ساتھ قہقہہ لگاتے ہوئے تصویر سامنے آئی۔
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Feb 2019, 6:09 PM IST