کانگریس نے ایک بار پھر بینک گھوٹالوں پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج پریس کانفرنس کر کے مرکزی حکومت پر طنز کے تیر بھی برسائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’لگتا ہے حکومت کا نیا نعرہ ہو گیا ہے کہ- کھاؤں گا اور کھانے دوں گا اور پیک کر کے لے جانے بھی دوں گا۔‘‘
Published: 01 Mar 2018, 10:24 PM IST
رندیپ سرجے والا نے بینکنگ گھوٹالے سے متعلق کئی دستاویز بھی پیش کیے۔ ساتھ ہی انھوں نے کئی کمپنیوں کی بیلنس شیٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے میڈیا کے سامنے اعداد و شمار رکھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس طرح کا گھوٹالہ کافی وقت سے چل رہا تھا لیکن حکومت نے اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
Published: 01 Mar 2018, 10:24 PM IST
کانگریس ترجمان نے جتن مہتا معاملے کا بھی پریس کانفرنس میں تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جتن مہتا اور ان کی بیگم بہت آسانی سے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 2 جون 2016 کو ہندوستانی شہریت چھوڑنے کے بعد کیربیائی ملک ’سنٹ کٹس اینڈ نیوس‘ میں جا کر بس گئے جس کے ساتھ حکومت ہند کا سپردگی سے متعلق کوئی معاہدہ ہی نہیں ہے۔‘‘
Published: 01 Mar 2018, 10:24 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Mar 2018, 10:24 PM IST