قومی خبریں

گرمیت رام رحیم کے پیرول سے ناراض کانگریس پہنچی الیکشن کمیشن، حکم فوراً رد کرنے کا مطالبہ

کانگریس نے کہا کہ گرمیت رام رحیم کو ایسے وقت میں پیرول ملی ہے جب ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، ہریانہ میں اس کے مرید بڑی تعداد میں ہیں جس سے ریاست کی سیاست پر اثر پڑ سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرمیت رام رحیم</p></div>

گرمیت رام رحیم

 
تصویر آئی اے این ایس

ہریانہ اسمبلی انتخاب سے عین قبل عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرم میں سزایافتہ ڈیرا سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم کو پیرول پر رہائی مل گئی ہے۔ اس پیرول کے خلاف کانگریس نے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے رام رحیم کی پیرول فوراً رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ گرمیت رام رحیم ہریانہ کے انتخابی دنگل میں ووٹرس کو متاثر کر سکتا ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ رام رحیم کی پیرول فوراً رد کی جائے۔ کانگریس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گرمیت رام رحیم کو ایسے وقت میں پیرول ملی ہے جب ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ ہریانہ میں اس کے فالوورس بڑی تعداد میں ہیں۔ ایسے میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ریاست کی سیاست کو متاثر کر سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایک ماہ کے اندر رام رحیم کو دوسری مرتبہ مشروط پیرول ملی ہے۔ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ پیرول کے دوران وہ نہ ہی کسی طرح کے سیاسی اجلاس میں شرکت کر سکے گا اور نہ ہی کسی لیڈر سے ملاقات کرے گا۔ اسے کہا گیا ہے کہ اگر وہ ان دونوں میں سے کچھ بھی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کی پیرول رد کر دی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کل یعنی بدھ کے روز وہ جیل سے باہر آ سکتا ہے۔

Published: undefined

پیرول کے دوران گرمیت رام رحیم اتر پردیش کے باغپت واقع بروانا آشرم میں رہے گا۔ عصمت دری اور قتل جیسے سنگین معاملوں میں سزا کاٹ رہے رام رحیم کو چار سال میں 11 مرتبہ پیرول مل چکی ہے۔ وہ روہتک ضلع کی سناریا جیل میں بند ہے۔ 21 دنوں کی پیرول کاٹ کر اس نے 2 ستمبر کو ہی خود سپردگی کی تھی۔ رام رحیم کے بارے میں اب کئی لوگ طنز کستے ہوئے کہتے ہیں کہ اسے سزا نہیں بلکہ پیرول ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined