قومی خبریں

کانگریس نے اودے بھانو چِب کو انڈین یوتھ کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا

کانگریس پارٹی کی جانب سے اودے بھانو چِب کو انڈین یوتھ کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا، جبکہ یوتھ کانگریس کے رخصت پذیر صدر سرینواس بی وی کی خدمات کی تعریف کی گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے اتوار کو سرینواس بی وی کی جگہ اودے بھانو چِب کو انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کا نیا صدر مقرر کیا۔ اودے بھانو چِب، جو پہلے آئی وائی سی کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اب صدر کے طور پر نوجوانوں کے مسائل پر کام جاری رکھیں گے۔ چِب اس سے پہلے جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے فوری طور پر چِب کو یہ ذمہ داری سونپی ہے، ساتھ ہی انہوں نے سرینواس بی وی کے کام کی تعریف کی۔ سرینواس 5 سال سے زیادہ وقت تک اس عہدے پر رہ چکے تھے اور ان کی مدت کار کے دوران نوجوانوں کے کئی مسائل پر زبردست مظاہرے اور کام ہوا۔

Published: undefined

چِب نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا تھا، ’’آپ کی سماجی انصاف کے لئے جدوجہد اور عزم ہم سب کے لئے ایک تحریک ہے۔‘‘ چب جموں کے پلورا کے رہائشی ہیں اور کانگریس کے رہنما ہری سنگھ چِب کے بیٹے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سری نواس پانچ سال سے زیادہ عرصے تک انڈین یوتھ کانگریس کے صدر رہے۔ ان کا دور یوتھ کانگریس کے لیے کئی اونچائیوں سے بھرا ہوا تھا کیونکہ ان کے دور میں تنظیم سڑکوں پر نکلی اور نوجوانوں کے بہت سے مسائل پر بھرپور مظاہرہ کیا۔ یہاں تک کہ کوویڈ وبائی مرض کے دوران بھی ان کا امدادی کام میڈیا میں بحث کا بڑا موضوع رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined