چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے اپنی انتخابی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کے لیے 3 نگرانوں کا تعین کیا ہے۔ ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں پارٹی نے اجے ماکن، اشوک گہلوت، اور پرتاپ سنگھ باجوہ کو نگران مقرر کیا ہے۔
اب ہریانہ کے انتخابی امور کا مشاہدہ راجیہ سبھا کے رکن اور دہلی کے سابق وزیر اجے ماکن، راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ رکن اسمبلی اشوک گہلوت اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ کریں گے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ہریانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے فوری اثر سے یہ تقرریاں کی ہیں۔
ہریانہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے انتخابات 5 اکتوبر کو منعقد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔ نامزدگی اور نامزدگی فارموں کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہے اور اس کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ کتنے امیدوار میدان میں رہتے ہیں۔
Published: undefined
ہریانہ اسمبلی انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کی شدت عروج پر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، جبکہ کانگریس اقتدار میں واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان سب کے درمیان، عام آدمی پارٹی (عآپ) بھی ریاست میں اپنی سیاسی موجودگی مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined