قومی خبریں

تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے کیا 17 امیدواروں کا اعلان، سدیپ رائے برمن اگرتلہ سے کریں گے مقابلہ

تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ ریاست میں 2813478 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: کانگریس نے تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لئے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ سدیپ رائے برمن اگرتلہ سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔ تریپورہ میں 60 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے 16 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ کانگریس کے انتخابی شعبہ کے انچارج مکل واسنک نے ہفتہ کو کہا کہ تریپورہ اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کا انتخاب مرکزی الیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔

Published: undefined

فہرست میں جن 17 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پارٹی ایم ایل اے سدیپ رائے برمن، سابق ایم ایل اے آشیش کمار ساہ اور ریاستی کانگریس صدر ویراجیت سنہا شامل ہیں۔ برمن کو اگرتلہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ساہ کو باردولی سیٹ سے نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی صدر کیلاشسر سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تریپورہ اسمبلی کی تمام 60 سیٹوں پر 16 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جانے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ تریپورہ میں 2813478 ووٹر ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ووٹنگ کے لیے 3 ہزار 328 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

Published: undefined

ادھر، بی جے پی نے بھی تریپورہ انتخابات کے لیے 48 امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مانک ساہا ٹاؤن باردووالی سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ مرکزی وزیر پرتیما بھومک دھن پت سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی کی پہلی فہرست میں دو مسلم امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔ تفضل حسین کو باکس نگر، جبکہ کیلاشہر سے محمد مبشر علی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined