اڈانی معاملے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ سے رکنیت کی منسوخی کے بعد اپوزیشن آج ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی کانگریس سمیت اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے کالے کپڑے پہن کر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بھی شرکت کی، دہلی میں اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ آج ہم کالے کپڑوں میں آئے ہیں کیونکہ ملک میں جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کی نااہلی کے معاملے میں سبھی نے کانگریس پارٹی کی حمایت کی ہے۔ حکومت الیکشن جیت کر آنے والوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ جو نہیں جھکتے انہیں ای ڈی اور سی بی آئی کا خوف دکھایا جاتا ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے کہا کہ آج جمہوریت کا سیاہ دن ہے، حکومت جے پی سی سے کیوں بھاگ رہی ہے، جب وہ اکثریت میں ہیں، جے پی سی میں زیادہ تر ممبران ان کی پارٹی کے ہوں گے، پھر بھی وہ ڈرتے ہیں، اس کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔ جو ڈرتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی پھنس بھی جاتے ہیں۔ میں ان تمام پارٹیوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کل جمہوریت کو کمزور کرنے اور راہل جی کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز