لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے 22جون سے ریاست گیر 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے گزشتہ روز کہا کہ بی جے پی حکومت کے میعاد کار میں 69 ہزار ٹیچروں کی تقرری اور محکمہ مویشی پروری میں گھپلے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس اس کی حقیقت سے عوام الناس کو روبرو کرانے کے لئے 'پول کھولو' مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ہر ایک ضلع اور بلاک میں بڑے پیمانے پر پرچہ تقسیم، پوسٹروغیرہ کے ذریعہ ریاست میں ہونے والی بدعنوانیوں کو عوام کے سامنے لایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ 22جون سے شروع ہونے والے اس مہم کے پہلے دن ہر ضلع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ ریاست کے گورنر کو گھپلوں اور بدعنوانی کے سیاق میں میمورنڈم دیا جائےگا۔
Published: undefined
کووڈ وبا کی وجہ سے ہر ایک ضلع کے صدر کو ضرور گائیڈ لائن پر ہر حالت میں عمل کرنے اور کروانے کے ساتھ ساتھ مہم میں شرکت کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت 25جون کو ہر ضلع میں 'اجتماعی اپواس'(روزہ)کا پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جاکر یوگی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کا پردہ فاش کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز