قومی خبریں

کانگریس نے مودی-کیجریوال پر لگایا ٹیکہ کی ’کاروباری‘ کا الزام، سڑک پر زبردست مظاہرہ

دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل نے کہا کہ دہلی حکومت نے لوگوں کو مفت ٹیکہ لگائے جانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب وہ پرائیویٹ اسپتالوں کو مالا مال کرنے میں مصروف ہے۔

تصویر وپین
تصویر وپین 

دہلی پردیس کانگریس کے صدر چودھری انل کمار نے آج سینکڑوں پارٹی لیڈران و کارکنان کے ساتھ مل کر دہلی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی ٹیکہ کاری پالیسی کے خلاف سڑک پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ چودھری انل کمار نے دہلی حکومت پر نجی اسپتالوں کو ویکسین فروخت کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں بنے ٹیکہ کاری مراکز کو بند ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ ہو گیا ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ ویکسین نہیں ہے اور دوسری طرف حکومت نجی اسپتالوں کو ویکسین فروخت کر کے من مطابق قیمت پر لوگوں کو ٹیکہ لگوا رہی ہے۔ چودھری انل نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت نے لوگوں کو مفت ٹیکہ لگائے جانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب وہ پرائیویٹ اسپتالوں کو مالا مال کرنے میں مصروف ہے۔

Published: undefined

دہلی پردیس کانگریس کے صدر چودھری انل سینکڑوں پارٹی لیڈران و کارکنان کے ساتھ اکشردھام واقع اسپورٹس کمپلیکس پہنچے جہاں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ’ڈرائیو-اِن‘ ٹیکہ کاری پروگرام کا افتتاح کرنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان نے منیش سسودیا کا گھیراؤ کیا اور حکومت مخالف پوسٹر ہاتھ میں لے کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ پوسٹر پر ’کورونا وبا میں زندگی کے تحفظ کے لیے مفت ٹیکہ کا حق دو‘، ’نہ روزگار نہ راشن، کیسے بچے گا جیون، مودی-کیجریوال جواب دو!‘، ’مہنگائی کے اس دور میں 1600 روپے کی کیوں ویکسین دلا رہے ہیں وزیر اعلیٰ کیجریوال‘ اور ’کیجریوال نے ووٹ لے کر کیا کاروبار، دِلّی پر تھوپی کٹھ پتلی سرکار‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined