قومی خبریں

ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد کی جھڑی، بیرونِ ملک سے بھی آئے خصوصی پیغام

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ اس کامیابی پراسے امریکہ، سری لنکا و اسرائیل نے مبارکبادی کے خصوصی پیغام دیئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور وراٹ کوہلی ٹی-20 ورلڈ کپ کے ساتھ / آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور وراٹ کوہلی ٹی-20 ورلڈ کپ کے ساتھ / آئی اے این ایس

 

بھارت ٹیم کے ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کا جشن ہر جانب ہو رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو نہ صرف ملک کے اندر سے بلکہ بیرون ملک سے بھی مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی، سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری اور اسرائیلی سفیر نااورگیلون نے ہندوستانی انڈیا کو ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

Published: undefined

امریکی سفیرایرک گارسیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’واہ، ناقابل یقین جیت! مبارک ہو ٹیم انڈیا۔‘ اس سے قبل سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری نے بھی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے دباؤ میں شاندار کارکردگی قرار دیا۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہندوستان مبارک ہو! دباؤ میں زبردست مظاہرہ!‘ ان کے علاوہ ہندوستان میں اسرائیلی سفیر نااورگیلون بھی ہندوستان کو اس شاندار جیت پر مبارکباد دی۔ اسرائیلی سفیر نے اسے ’واقعتاً تاریخی کامیابی‘ قرار دیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’چک دے انڈیا...ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار جیت پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد۔ واقعتاً ایک تاریخی کامیابی۔‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان نے ہفتہ (29 جون) کو بارباڈوس میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات رنوں سے شکست دے کر اپنا دوسرا آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ خطاب جیت لیا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر آئی سی سی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہوگئی۔ ہندوستان نے 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنا پہلا آئی سی سی خطاب جیت کر 11 سالہ محرومی کا خاتمہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم بغیر کسی شکست کے اس خطاب کو جیتنے والی پہلی ٹیم ہے۔

Published: undefined

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ میچ کافی مسابقتی تھا اور آخری اوور تک چلا۔ ہاردک پانڈیا آخری اوور کرنے آئے۔ انہوں نے پہلی ہی گیند پر ملر کی شکل میں بڑا وکٹ لے کر میچ کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ دیا۔ اس وکٹ میں سوریہ کمار یادو کا بھی بڑا حصہ تھا۔ انہوں نے باؤنڈری کے قریب ایک بہترین کیچ لیا۔ بھارت نے یہ میچ 7 رنوں سے جیت لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined