قومی خبریں

گرفتار شدہ چنمیا نند کا ’اظہار شرمندگی‘! ریپ کے علاوہ تمام جرائم کا اعتراف

ایس آئی ٹی کے سربراہ اور آئی جی نے صحافیوں سے کہا کہ چنمیانند نے جنسی زیادتی کے علاوہ تمام الزامات قبول کر لیے ہیں، اس نے طالبہ سے فون پر فحش بات کرنے اور جسم کی مالش کروانے کی بات قبول کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شاہجہاں پور: قانون کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں جمعہ کی صبح گرفتار کیے گئے سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر رہنما چنمیانند نے پولس کے سامنے اپنے جرائم قبول کر لیے جبکہ سے جبراً وصولی کرنے کے الزام میں مزید تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں جن میں متاثرہ کے دو رشتہ دار ہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

سپریم کورٹ کے حکم پر تفتیش کار ایس آئی ٹی (اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم) کے سربراہ اور انسپیکٹر جنرل آف پولس نوین آروڑہ نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ چنمیانند نے جنسی زیادتی کے علاوہ تمام الزامات قبول کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے طالبہ سے فون پر فحش بات کرنے اور اس سے جسم کی مالش کروانے کی بات قبول کی ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

کے سامنے آخری پوچھ گچھ میں متاثرہ طالبہ نے کہا کہ وہ آگے اس معاملے میں شرم کی وجہ سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔ ایس آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ نے طالبہ سے 200 بار فون پر بات کی جس کاریکارڈ موجود ہے۔ آروڑہ نے کہا کہ پولس نے چنمیانند سے جبراً وصولی کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں دو متاثرہ کے رشتہ دار ہیں۔ ان افراد نے 5 کروڑ روپیے سے مانگے تھے اور اس غرض سے انھیں 4200مرتبہ فون کیا تھا۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

دوسری جانب پولس کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس (جی ڈی پی) اوپی سنگھ نے کہا کہ ایس آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر کام کررہی تھی۔ ان کے کام میں کسی بھی طرح کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لڑکی کا ویڈیو وائرل ہوا تھا اسی طرح جبراً وصولی کا بھی ویڈیو وائرل ہوکر سامنے آگیا۔ لڑکی اور اس کے دوست سنجے نے چنمیانند سے پانچ کروڑ روپیے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

چنمیانند کو جمعہ کی صبح ان کے مومُکش آشرم کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انھیں جوڈیشیل مجسٹریٹ اومویر سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انھیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ تفتیشی ایجنسی کے افسران انھیں جیل تک لے گئے۔ دوسری جانب کانگریس کی جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا نے چنمیانند کی تاخیر سے کی گئی گرفتاری پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

غور طلب ہے کہ سوامی سُکھ دیوانند لاء کالج کی طالبہ نے 24 اگست کو ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک سنیاسی نے کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کر دی ہے۔ اسے اور اس کے اہل خانہ کو اسی سنیاسی سے جان کا خطرہ ہے۔ اس معاملے میں لڑکی کے والد نےشاہجہاں پور کوتوالی میں چنمیانند کے خلاف جنسی زیادتی (ریپ)کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ دوسری جانب چنمیانند کے وکیل کی جانب سے پانچ کروڑ روپیے کی رنگ داری (وصولی) کا معاملہ درج کروایا گیا تھا۔ بعد ازاں طالبہ لاپتہ ہوگئی تھی اور 30 اگست کو اسے راجستھان سے برآمد کیا گیا تھا۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

سپریم کورٹ نے اس معاملےمیں ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریاست (یوگی حکومت)کو معاملے کی تفتیش کروانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے معاملے کی تفتیش کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔ ایس آئی ٹی نے اس سلسلے میں چنمیانند سے تقریباً سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ طالبہ سے بھی کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ طالبہ نے 164 کے بیان کے بعد ایس آئی ٹی کو پین ڈرائیو سونپا جس میں ثبوت کے طور پر تقریباً 43 ویڈیو کلپ ہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Sep 2019, 7:10 PM IST