جمعیتہ علماء ہندلیگل سیل کے سکریٹری گلزاراعظمی کے انتقال پرممبئی اور ریاست کے مسلم رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے ،اس موقع پر سابق ریاستی وزیر اور مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی ( ایم پی سی سی) کے کارگزار صدرعارف نسیم خان نے اسے ملت کا ناتلافی نقصانقرار دیا ہے ۔
Published: undefined
عارف نسیم خان نے کہاکہ انہوں نے ملت کی۔فلاح وبہبود کے لیے بہت بڑے بڑے کام کیے ہیں اور ہم نے ایک قیمتی سرمایہ کھودیاہے جس کی تلافی مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ گلزار اعظمی نے ہمیشہ ملت میں اتحاد و اتفاق کی کوشش کی اور اس کے لیے کوشاں رہتے تھے۔
Published: undefined
ایک عرصے تک ان کے ساتھ کامکرنے کا موقعہ ملا اور ان کی فیصلہ کی صلاحیت بھی بھر پور تھی۔جب بھی ریاست یا ملک میں اقلیتی فرقے پر کہیں ظلم ہوتا تو وہ تلملااٹھتے اور اسے انصاف دلانے کے لیے ہرممکن کوشش کرتے تھے۔ انہوں نے فساد متاثرین اور بم دھماکوں میں پھنسائے گئے بے قصوروں کو انصاف دلانے کے لیے اور انہیں قانونی مدد فراہم کرانے کے لیے ہم تم گوش رہتے تھے ۔
Published: undefined
اس موقع پر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے گلزار اعظمی کی رحلت کو ملت کا عظیم خسار ہ قرار دیاہء، انہوں نے کہا کہ جمعیتہ علماء لیگل سیل کے سر براہ اور جنرل سکریٹری گلزار احمد اعظمی کی رحلت کی خبر افسوسناک ہے۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہاکہ گلزار اعظمی کی رحلت قوم و ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،آج ہم ایک شفیق اور بزرگ قائد ملت سے محروم ہو گئے اللہ پاک انہیں غریق رحمت کرے گلزار اعظمی کی خدمات کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی وہ مسلم مسائل کے ساتھ مسلم نوجوانوں کو اسیری سے نجات دلانے میں ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔وہ۔مظلوموں کی آواز تھے۔
Published: undefined
ابو عاصم نے کہاکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق ہو۔ اللہ کی بارگاہ میں دعاہے کہ انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطا کرے آمین۔
Published: undefined
جمعیۃ علماء مہا راشٹرکے صدرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے ایک تعزیتی بیان میں کہاکہ یقینايہ خبر بہت ہی رنج و غم کے ساتھ سنی جائے گی ۔ ان کی وفات کی خبر سے صوبے مہاراشٹرکے ملی ،سیاسی و سماجی حلقوں اور عوام میں رنج و غم کا ماحول ہے،اللہ تبارک و تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔
Published: undefined
حافظ محمد ندیم صدیقی نےگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے الحاج گلزار اعظمی کو بے شمار صلاحیتوں اور خوبیوں سے نوازہ تھا ، ان کانام آتے ہی ذہن ميں فوراً ایک تصوير ابھر کر آجا تی ہےکہ وہ بےقصور مسلمانوں کی لڑائی لڑتےتھےاور ا س کےلئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہتے تھے ۔گلزار اعظمی صاحب جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ايک قديم خادم تھے وہ ایک طویل زمانے سےجمعیۃ علماء سے وابستہ تھے اور زندگی کی آخری سانس تک جمعیۃکے فلیٹ فارم سے کئی اہم نمایاں کام انجام دیئے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالی ان کی جملہ خدمات کو قبول فرمائے ان کو اس کا بہترصلہ عطاء فرمائے اور ملت کونعم البدل عطا فرمائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز