سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی خراب حالت کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ذمہ دار ہے ۔
Published: undefined
اکھیلیش یادو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ان کی حالت معاشی طور پر کمزور ہوگئی ہے۔ ایک سال قبل کالے زرعی قوانین سے بی جے پی نے جو کالی بنیاد رکھی اس نے پوری زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں کسانوں کی ایک بڑی تحریک چل رہی ہے ۔ آج بھی کسان کا غصہ ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا اتحاد بی جے پی کاغرور چکناچور کردے گا ۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دوگنی آمدنی کا خواب دکھا کرکسانوں کا ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت میں کسانوں کو فصلوں کی اصل قیمت نہیں ملی ہے۔ کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ایم ایس پی کا راگ تو بی جے پی نے خوب الاپا لیکن حقیقت میں کسانوں کی فصلوں کی خریداری ایم ایس پی پر نہیں ہوئی۔
Published: undefined
گندم کا ایم ایس پی 1975 روپے فی کوئنٹل صرف اشتہارات میں ہی دستیاب ہے ، حقیقت میں توکسان کو بچولیوں کے ہاتھوں گندم فروخت کرنی پڑی ۔ اس سے پہلے دھان کی فصل میں بھی کسان کی لوٹ ہوئی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula