قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافے سے تشویش، دہلی میں ہنگامی اجلاس طلب

راجدھانی دہلی میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں اضافے کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3016 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ بڑھ کر 2.73 فیصد پہنچ گیا ہے، جبکہ ریکوری ریٹ 98.78 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 2151 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعاد 13509 ہو گئی ہے، جو مجموعی کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ اس دوران کورونا سے متاثرہ 6 مریض بھی دم توڑ گئے جن میں 3 مریض مہاراشٹر، 2 مریض دہلی جبکہ ایک مریض ہماچل پردیش سے تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے بعد اتنی زیادہ تعداد میں کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر دہلی حکومت حرکت میں آ گئی ہے اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ہدایت پر وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ دوپہر کو طلب کئے گئے اجلاس کے دوران وزیر صحت محکمہ صحت کے عہدیداران اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ گفت و شنید کریں گے۔

Published: undefined

دہلی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2160 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 300 کیسز مثبت پائے گئے۔ اس سے پہلے منگل کو دہلی میں کورونا کے 214 معاملے سامنے آئے تھے۔ 29 مارچ کو 1811 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، جن میں سے 214 مثبت پائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined