نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بازاروں کو محدود طورپر بند کرنے کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وبا رکنے کے بجائے مزید پھیلے گی اس لئے بازاروں کو مکمل طورپر بند کیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جزوی طورپر بازار بند کرنے کی بجائے مکمل لاک ڈاون کیا جانا چاہئے۔ اسی طرح سے میٹرو بھی محدود طور پر نہیں چلائی جانی چاہئے۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی سے بھیڑ ایک جگہ شفٹ ہو جائے گی اور کورونا کنٹرول ہونے کے بجائے مزید پھیلے گا۔ ایسا کرنے سے لوگ ایک ہی جگہ خریداری کے لئے زیادہ تعداد میں پہنچیں گے۔ اسی طرح سے اگر میٹرو کا آپریشن بھی محدود ہوتا ہے تو اس میں بھی بھیڑ بڑھے گی اور کورونا زیادہ پھیلے گا۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
ماکن نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے پانچ لوگوں میں سے ایک دہلی کا ہوتا ہے۔ دہلی میں کوروناکے مریضوں کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ آج جو حالات ہیں اس کے حساب سے دہلی میں آئی سی یو بیڈ بہت کم ہیں۔ کیجریوال نے دیوالی کے اشتہار ات پر 32 کروڑ روپے خرچ کئے اگر اس پیسے کا استعمال کورونا کو روکے لئے ہوتا اور اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا تو وبا پر لگام لگائی جا سکتی تھی۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
قبل ازیں، دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں محدود سطح پر پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ اگر اس تجویز پر منظوری مل جاتی ہے تو زيادہ انفیکشن والے علاقوں میں پھر سے تالا بندی کی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ بازاروں میں دیوالی کے تہوار کے دوران بہت لاپرواہی سامنے آئی۔ بازار آنے والے لوگوں نے نہ تو ماسک پہن رکھے تھے، نہ ہی سماجی دوری کی پابندی کی تھی۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
انہوں نے کہا کہ اگر بازاروں میں ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے اور وہ جگہ ایک کورونا وائرس کی ہاٹ اسپاٹ بن سکتی ہے تو ان بازاروں کو پھر سے محدود وقفے کے لیے بند کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اس طرح کی تجویز مرکز کو بھیجی جا رہی ہے۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک رکھنے کی اجازت تھی لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ان کی تعداد 50 تک محدودکرنے کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے ایک روز قبل ہی کہا تھا کہ پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Nov 2020, 8:40 AM IST