آج ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ 5 اگست کی دوپہر بھومی پوجن کے بعد رام مندر کا جو تعمیری کام شروع ہوگا، اس کے مکمل ہونے میں تقریباً 32 مہینے لگیں گے۔ اس سلسلے میں جانکاری شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ٹرسٹی سوامی پرمانند نے دی۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ "فی الحال جیسے ہی بھومی پوجن کا پروگرام پورا ہوگا، اس کے بعد سے جلد از جلد مندر تعمیر کو لے کر کام شروع ہو جائے گا۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ "ٹرسٹ نے مندر تعمیر کرنے والی کمپنی کو مندر تعمیر کا کام مکمل کرنے کے لیے آئندہ 32 مہینے کا وقت دیا ہے۔"
Published: 05 Aug 2020, 9:58 AM IST
سوامی پرمانند کے بیان کے مطابق 12.30 بجے جب پی ایم نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس کے ٹھیک 2 سال اور 8 مہینے بعد عظیم الشان رام مندر مکمل ہو جائے گا۔ اس مندر میں 366 ستون ہوں گے اور یہ 5 منڈپ پر مشتمل ہوگا۔ رام مندر کی جو ماڈل تصویر ٹرسٹ کے ذریعہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے اس کے مطابق مندر 161 فیٹ اونچا ہوگا اور دنیا کے بہترین مندروں میں شمار کیا جائے گا۔
Published: 05 Aug 2020, 9:58 AM IST
بہر حال، ایودھیا میں تو بھومی پوجن کو لے کر جشن کا ماحول ہے ہی، ہندوستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی ہندو طبقہ خوشیاں منا رہا ہے۔ امریکہ میں ہندوستانی طبقہ کے لوگ واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ہل کے باہر اکٹھے بھی ہوئے اور انھوں نے اپنے خاص انداز میں ایودھیا میں ہونے والی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اپنی خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 9:58 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 9:58 AM IST
تصویر: پریس ریلیز