دہلی میں شراب کی دوکانوں کی تعداد میں اضافہ اور ایک بوتل کے ساتھ ایک بوتل مفت ملنے والے فیصلے سے دہلی کے باشندے بہت پریشان ہیں ۔مغربی دہلی کے نیو مہاویر نگر کے باشندوں نے علاقے میں غیر قانونی شراب کی فروخت کے سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو شکایت درج کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شراب مافیا سے باشاندگان میں خوف ہے اور اس غیر قانونی کاروبار سے عوام کے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
Published: undefined
شکایت کنندہ وریندر کمار بھلا نے رہائشیوں کی طرف سے پیر کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)کو ارسال کیے گئے ایک خط میں لکھا،’مغربی دہلی کے ڈبلیو زیڈ 19 اے گلی نمبر-16، نیو مہاویر نگر میں غیر قانونی شراب فروخت کی جاتی ہے۔ گلی میں شراب فروخت کرنے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔ اس گلی میں ایک ا سکول بھی ہے اور یہاں شرابیوں کے آنے جانے سے اسکولی بچوں میں ڈر کا ماحول ہے۔ گلی نمبر 16 کے بالکل قریب ایک گردوارہ ہے جس سے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ شراب کی غیر قانونی فروخت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دوسری گلی سے گذرنا پڑتا ہے‘۔
Published: undefined
واضح رہے کیجریوال حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عوام میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے۔ خود کیجریوال نے کہا تھا کہ دہلی میں بغیر محلے والوں کی مرضی کے کوئی نئی شراب کی دوکان کھولنے کے لئے پرمٹ نہیں دیا جائے گا لیکن دہلی میں نئی شراب کی دوکان کھولنے کے لئے حکومت نے کسی سے کوئی رائے نہیں لی جس کی وجہ سے عوام میں بہت ناراضگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined