قومی خبریں

دیوالی پر ملازمین کی بلے بلے، کمپنی نےتحفے کے طور پر کاریں اور بائک تقسیم کیں

اپنے ملازمین کے حوصلے بلند کرنے کے لیے چنئی کی ایک کمپنی نے ملازمین کو  ماروتی سوزوکی اور ہنڈائی سے لے کر مرسڈیز بینز تک کی کاریں دی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کمپنی اور ملازم ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ اگر ان میں سے ایک بھی ٹھیک سے کام نہ کرے تو کاروبار کا سفر اور کامیابی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ پچھلے ایک سال سے، دنیا بھر میں ملازمین کی چھٹنی ، لاگت میں کمی اور انکریمنٹ و بونس پر پابندی جیسے الفاظ سن رہے ہیں۔ ایسے ماحول میں بھی کچھ کمپنیاں اپنے ملازمین کو ان کی محنت کا پورا انعام دے رہی ہیں۔ ایسا ہی فیصلہ چنئی کی ایک کمپنی نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے دیوالی کے تحفے کے طور پر اپنے ملازمین کو کاریں اور بائیک تحفے میں دی ہیں۔ اس کے علاوہ شادی کے لیے دی جانے والی امداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ تہوار کے موسم میں کمپنی کے اس فیصلے سے ملازمین کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی ہے۔

Published: undefined

ٹیم ڈیٹیلنگ سلولیو شنز، ایک چنئی کی کمپنی  ہے جو 2005 میں شروع ہوئی تھی۔ اس نے اپنے ملازمین کو 28 کاریں اور 29 بائک تحفے میں دی ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین کے حوصلے بلند ہوں گے اور وہ اس سے ترغیب لیں گے اور زیادہ محنت کرکے پیداواری صلاحیت بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ ٹیم ڈیٹیلنگ سولیو شنز، اسٹرکچرل اسٹیل ڈیزائن اور ڈیٹیلنگ سروسز فراہم کرتی ہے۔

Published: undefined

کمپنی کے ایم ڈی سریدھر کنن نے کہا کہ ’ہمیں ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ان کی محنت کا بھی احترام کرنا  چاہیے۔ کمپنی نے ہر ملازم کو اس کی کارکردگی اور سالوں کی محنت کی بنیاد پر تحفے دینے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے ملازمین نے عزم اور لگن کے ساتھ کمپنی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ ماروتی سوزوکی، ہنڈائی کے علاوہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو مرسڈیز بینز جیسی لگژری کاریں بھی دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined