کانگریس نے 28 مئی کو دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم سے انشورنس کمپنیوں نے 40 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے، جبکہ کسان انشورنس کی رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس تعلق سے کہا کہ اقتدار میں آنے پر کانگریس انشورنس رقم کے لیے دعویٰ کرنے کے 30 دنوں کے اندر ادائیگی یقینی بنائے گی۔
Published: undefined
جئے رام رمیش نے ایک ویڈیو جاری کر کہا ہے کہ ’’2016 میں اس وقت کے وزیر اعظم نے فصل انشورنس اسکیم نافذ کیا۔ اس کا کیا نتیجہ نکلا؟ انشورنس کمپنیوں نے وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم سے 40 ہزار کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ وہیں کسان انشورنس رقم کی ادائیگی نہیں ہونے کی پریشانی میں مبتلا ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری نے پارٹی کی گارنٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس کی کسان نیائے گارنٹی میں یہ بھی شامل ہے کہ دعویٰ کرنے کے 30 دنوں کے اندر انشورنس کی رقم براہ راست اکاؤنٹ میں ادائیگی یقینی بنانا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم فصل انشورنس اسکیم میں پوری طرح سے تبدیلی کر کے اسے کسانوں کے مفاد میں بنانا ہے۔‘‘
Published: undefined
جئے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مغربی بنگال میں انتخابی جلسہ کیے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے ان سے ریاست سے متعلق کچھ معاملوں پر سوال بھی کیا۔ انھوں نے پوچھا کہ ’’کیا وزیر اعظم مغربی بنگال کے لوگوں کی زندگی کو اہمیت دیتے ہیں؟ وزیر اعظم ہمیشہ مغربی بنگال کو بدنام کیوں کرتے رہتے ہیں؟ مغربی بنگال کے لیے منریگا کا پیسہ تقریباً تین سالوں سے کیوں روک دیا گیا ہے؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined