اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں درگاہ کو نشانہ بنا کر ماحول کو خراب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نینی تال پولس اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پولس ایسے لوگوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی تیاری کر رہی ہے۔
Published: undefined
نینی تال پولیس کے مطابق معاملہ ہفتہ کا ہے۔کاٹھ گودام میں واقع درگاہ کے گیٹ پر ایک نوجوان کے ذریعہ بھگوا جھنڈا لگادیا گیا تھا۔ اس واقعہ سے متعلق ویڈیو شرپسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر جھنڈا ہٹا دیا۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔اس کے علاوہ پولس ان لوگوں پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے جو اس واقعے سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پولیس کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے اس واقعے کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور ایسے لوگوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ویڈیو پوسٹ کرکے لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں۔پولیس نے ایسے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ماحول کو خراب کرنے والوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پولیس نے عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں کہ وہ ایسے لوگوں کا شکار نہ ہوں اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پروائرل کرنے سے گریز کریں۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined