نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باوجود تعمیل سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ٹیکس دہندگان کی تعریف کرتے ہوئے سنیچر کے روز کہا کہ اپنے حصے کا ٹیکس اور فرائض ادا کرکے ملک کی ترقی میں اہم شراکت دار بننے اور ایماندار ٹیکس دہندگان کا تعاون یقینی طور پر تسلیم کیے جانے کے مستحق ہیں۔
Published: undefined
آج یہاں براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی ) اور پورے ہندوستان میں، اِس کے فیلڈ دفاتر میں 161 واں یومِ آمدنی ٹیکس منایا گیا۔ اس تقریب کے لئے فیلڈ دفاتر میں بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آمدنی ٹیکس محکمے کے ذریعے ہمدردی، صلاحیت، تعاون اور تعمیری کام کے جذبے کے اظہار میں بیرونی فریقوں، آئی سی اے آئی کے علاقائی دفاتر، تجارتی انجمنوں وغیرہ کے ساتھ مل کر ویبینار اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں شجر کاری کی مہم، ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد، کووڈ– 19 میں راحت کے لئے کام کرنے والے عہدیداروں کو توصیف نامے جاری کرنے وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔
Published: undefined
آمدنی ٹیکس محکمے کے لئے اپنے پیغام میں خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے حکومت کے ذریعے 2014 ء سے کیے جانے والے اصلاحی اقدامات کو درست جذبے سے نافذ کرنے میں کامیابی کے لئے محکمے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار ٹیکس دہندگان ملک کی ترقی میں، اُن کے تعاون کا اعتراف کیے جانے کے مستحق ہیں، کیونکہ وہ اپنا ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ایمانداری سے اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے طریقۂ کار اور عمل کو آسان بنانے، محکمے کی کار کردگی کو رکاوٹوں سے پاک کرنے اور اسے منصفانہ اور شفاف بنانے میں کامیابی کے لئے محکمے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عالمی وباء کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کرنے پر ٹیکس دہندگان کی بھی تعریف کی۔ وباء کے دوران اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے، جن عہدیداروں نے اپنی جان گنوا دی ہے، انہیں یاد کرتے ہوئے سیتا رمن نے کہا کہ اُن کا تعاون کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
Published: undefined
خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے اپنے پیغام میں ریونیو یکجا کرنے اور ٹیکس پالیسیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے نافذ کرنے کے دوہرے کام کے لئے محکمے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کام اور عمل در آمد سے متعلق کام کاج آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل ہو گئے ہیں اور ٹیکس دہندگان کی آمدنی ٹیکس کے دفاتر میں آنے کی ضرورت یا تو اب پوری طرح ختم ہو گئی ہے یا بہت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ اب بات چیت اعتماد اور احترام کے جذبے سے ہوتی ہے اور رضا کارانہ عمل پر مبنی ہے۔
Published: undefined
خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ نے اپنے پیغام میں براہ راست ٹیکس نافذ کرکے ملک کی وسیع خدمت کرنے کے، اِس کے رول پر آمدنی ٹیکس محکمے کی ستائش کی۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ٹیکس، حکومت کے لئے مالیت کا ایک ذریعہ ہی نہیں ہے بلکہ سماجی – اقتصادی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بھی ہے، انہوں نے محکمے کو اپنی اہلیت اور ضرورت کے وقت کام آنے کے لئے محکمے کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ محکمہ ایک پیشہ ورانہ ادارے کے طور پر اپنی ساکھ بر قرار رکھے گا، جو انصاف اور شفافیت کے اصولوں پر چل رہا ہے۔
Published: undefined
ریونیو کے سکریٹری ترون بجاج نے اپنے پیغام میں محکمے کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے معیشت میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے اور ٹیکس یکجا کرنے میں صحت مند اضافہ حاصل کرنے میں کامیابی کے لئے محکمے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے محکمے کے فیلڈ یونٹوں کے ذریعے کیے گئے کاموں کی ستائش کی، جنہوں نے کووڈ – 19 وباء کے دوران امدادی کاموں کا انعقاد کیا اور اپنے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے لئے ٹیکہ کاری کے کیمپوں کا انعقاد کیا۔
Published: undefined
سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جے بی مہا پاترا نے آئیکر پریوار اور ان کے اہلِ خانہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے مالیہ حاصل کرنے اور ٹیکس دہندگان کے لئے خدمات فراہم کرنے کے اپنے دوہرے رول کو موثر طور پر انجام دینے کے لئے، انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اُن افسران اور عہدیداروں کے لئے دِلی تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے وباء کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانیں گنوا دیں اور کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے تئیں، اُن کا خلوص ہمیں اور محکمے کو زیادہ کام کرنے اور انسانی ہمدردی اختیار کرنے اور ایک موثر ادارے کے طور پر کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا