مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ککرولی تھانہ علاقے میں اتوار کو ایک تیز رفتار بس کے ایک منی ٹرک (میجک) سے ٹکرانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ ککرولی پولیس اسٹیشن کے انچارج (ایس ایچ او) سنیل کاسانہ نے بتایا کہ ککرولی کے چوری والا گاؤں کے نزدیک دولت پور چوراہے پر تیز رفتار نجی مسافر بس اور منی ٹرک (میجک) کے درمیان تصادم میں دو نوجوان شری کرشنا (18) اور شبھم (27) کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
ایس ایچ او نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین جاگرن پروگرام میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں چورے والا واپس جا رہے تھے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ڈرائیور موقع پر بس چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز