قومی خبریں

’ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی، یہی بی جے پی کا کردار ہے‘، بھگوا پارٹی پر کانگریس کا سخت ترین حملہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے بھائی، بہن اور بھتیجے پر دھوکہ دہی کا کیس درج ہوا ہے، الزام ہے کہ ان لوگوں نے بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی اور دھوکہ دہی کی۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، ویڈیو گریب</p></div>

پی ایم مودی اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، ویڈیو گریب

 

مرکزی وزیر برائے کوئلہ و کانکنی پرہلاد جوشی کے کچھ رشتہ داروں پر الیکشن میں بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ دلانے کا وعدہ کر پیسے وصولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف کیس بھی درج کیا گیا ہے جس کی رپورٹ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی فیملی کے تین اراکین کے خلاف بنگلورو پولیس نے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں پرہلاد جوشی کے بھائی، بہن اور بھتیجے کا نام شامل ہے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے ایک خاتون سے ٹکٹ دلانے کا وعدہ کر کے 2.5 کروڑ روپے سے زیادہ وصول کیے۔ اب اس معاملے میں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھگوا پارٹی پر سخت ترین حملہ کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی، یہی بی جے پی کا کردار ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے ’آج تک‘ کی سرخی کا اسکرین شاٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی کے چہیتے وزیر پرہلاد جوشی کے بھائی، بہن اور بھتیجے پر دھوکہ دہی کا کیس درج ہوا ہے۔ ان لوگوں نے بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی اور دھوکہ دہی کی ہے۔‘‘ پارٹی نے مزید لکھا ہے کہ ’’یہ بات تب کھلی جب ٹکٹ دلانے کی ڈیل ناکام ہو گئی اور پیسہ واپس مانگنے والوں کو غنڈوں سے پٹوایا گیا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں اس دھوکہ دہی کا اختصار بھی پیش کیا ہے۔ پوسٹ کے مطابق ’’کہانی یہ ہے کہ پرہلاد جوشی کے بھائی گوپال جوشی نے سابق جے ڈی ایس رکن اسمبلی کی بیوی سنیتا چوہان سے بی جے پی کا ٹکٹ دلانے کا وعدہ کیا۔ گوپال جوشی نے سنیتا کے سامنے امت شاہ اور نریندر مودی تک کا نام لیا اور یہ کہا کہ ’ٹکٹ تو پکّا ہے‘۔ اس بات کی گارنٹی گوپال جوشی کا بیٹا اجئے بھی دے رہا تھا۔ اس کے بعد سنیتا نے پرہلاد جوشی کی بہن وجئے لکشمی کو ٹکٹ کے لیے پیسے ٹرانسفر کیے۔ جب ٹکٹ نہیں ملا تو سنیتا نے اپنے پیسے واپس مانگے، تو اسے غنڈوں سے پٹوایا گیا اور ذلیل کیا گیا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے اپنے پوسٹ کے آخر میں بی جے پی پر سخت ترین حملہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ ہے بی جے پی کا کارنامہ، کردار اور چہرہ۔ آج نریندر مودی کے چہیتے وزیر ٹکٹ اور پروجیکٹس کے نام پر سرعام وصولی کر رہے ہیں۔ اگر ڈیل ناکام ہوئی تو پیسہ بھی ہضم کر رہے ہیں، اور پیسہ مانگنے پر غنڈوں سے پٹوا رہے ہیں۔‘‘ کانگریس نے اس معاملے میں ایک ویڈیو گرافکس بھی اپنے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، ایک ویڈیو میں تو پورے واقعہ کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انگریزی میں کیپشن لگایا گیا ہے ’بی جے پی ٹکٹ اسکیم ایکسپوزڈ‘ (بی جے پی کا ٹکٹ گھوٹالہ منکشف)۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined