سری نگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری رہتے ہوئے سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے، جب شبانہ درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 9 اور 10 دسمبر کو برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک تازہ لہر جموں وکشمیر پہنچ سکتی ہے جس کے نتیجے میں 9 اور 10 دسمبر کو وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ تاہم فی الوقت وادی میں خشک موسم کے ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری ہے۔
Published: undefined
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک سرد ترین رات درج ہوتے ہوئے کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
Published: undefined
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضیہ گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا سب سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined