قومی خبریں

ملک کی کئی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی جاری، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں گھنی دھند کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں سردی / Getty Images</p></div>

دہلی میں سردی / Getty Images

 
Hindustan Times

نئی دہلی: ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سردی جاری ہے اور دھند کا بھی اثر نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے پھر انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں گھنی دھند کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں اگلے 3 دنوں تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں گھنی دھند کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دہلی-این سی آر میں صبح کے وقت گھنے کہرے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے سنیچر کے لیے اورنج الرٹ اور اتوار کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش اور بہار کے الگ تھلگ حصوں میں سردی کی لہر 24 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، شمالی راجستھان، جنوبی ہریانہ کے الگ تھلگ حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس اور دہلی، اتر پردیش، پنجاب، چنڈی گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کے باقی حصوں میں 6-10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined