مغرب۔شمال علاقے میں کچھ دنوں سے پڑنے والی شدید ٹھنڈ اورکہرے سے پرواز، ریل اور سڑک نقل و حمل پر منفی ا ثر پڑنے سےمعمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک کڑاکے کی ٹھند اور گھنے کہرےسے راحت کے آثار نہیں ہیں۔ اگلے دو دن کئی مقامات پر گھنے کہرے کی وارننگ دی گئی ہے۔ اس وارننگ کو دیکھتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ میں بھی پولیس اورمتعلقہ محکموں سے مستعدی برتنے کے بارے میں ڈرائیوروں کو بیدار کرنے کی ہدایات دیے ہیں۔ اس کے باوجود سڑک حادثات کم ہورہے ہیں اورکل ہی لدھیانہ کے قریب سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
گذشتہ چار دہائی کے بعد پڑنے والی شدید سردی نے غریب اور نچلے طبقے کی روز مرہ کی زندگی کو زیادہ متاثر کیا ہے لیکن شدید سردی کے درمیان پڑنے والے کہرے سے گیہوں کی فصل کو یقنی طور پر فائدہ ہوگا۔ پنجاب اور ہریانہ میں کپکپاتی ٹھند سے بچنے کے لیے الاؤ کا سہارا لیا جارہا ہے۔ بازاروں، منڈی، گلی اور محلوں میں الاؤ جلا کر سردی سے بچا جا رہا ہے۔ بڑھتی ٹھند گیہوں کی فصل کے لیے کارآمد ہے۔
Published: undefined
کسانوں کے مطابق جتنی ٹھنڈ ہوگی اتنا ہی گیہوں کی پیداوار بڑھے گی۔ حالانکہ ڈاکٹروں نے صلاح دی ہے کہ سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لیے صبح وشام ضرورت ہو جبھی گھر سے نکلیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس موسم میں سب سے زیادہ پریشانی دل کے مریض کو ہوتی ہے۔ کسان رام سروپ، دلبیر، دلجیت نے کہا کہ گیہوں کی فصل کے لیے کہرا فائدہ مند ہے۔ جتنی زیادہ ٹھنڈ اب ہوگی اتنا ہی فائدہ گیہوں کی فصل کو ہوگا۔
Published: undefined
ہریانہ میں نارنول کا پارہ تیزی سے گرکر ایک ٖڈگری رہ گیا۔ حصار، انبالہ، بھیوانی کا درجہ حرارت علیٰ الترتیب چھ ڈگری، کرنال اور روہتک سات ڈگری، سرسہ پانچ ڈگری، امرتسر پانچ ڈگری، لدھیانہ اور پٹیالہ سات ڈگری، پٹھان کوٹ آٹھ ڈگری، بٹھنڈا چار ڈگری، آدم پور آٹھ ڈگری اور چنڈی گڑھ کا درجہ حرارت نو ڈگری تک پہنچ گیا۔
Published: undefined
دہلی میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری، سری نگر صفر ڈگری اور جموں چھ ڈگری رہا۔ ہماچل پردیش میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا دور جاری ہے جس سے بُھنتر اور سندر نگر صفر ڈگری، منالی منفی 3ڈگری ، ناہن آٹھ ڈگری ، اونا پانچ ڈگری، سولن صفر ڈگری، شملہ تین ڈگری، دھرمشالہ دو ڈگری اور کالپا منی دو ڈگری رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز