قومی خبریں

دہلی میں سرد لہر اور اتر پردیش میں ٹھنڈ کا قہر، شمالی ہند میں مزید تین دن سردی کرے گی پریشان، محکمہ موسمیات کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ گرم اونی کپڑے پہنیں اور اپنے سر، گردن، ہاتھوں و پیروں کی انگلیوں کو مناسب طریقے سے چھپائے رکھیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دسمبر کے آخری ہفتہ میں شمالی ہند کو شدید سرد لہر کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یوپی، پنجاب اور ہریانہ وغیرہ کے کئی اضلاع کو لے کر الرٹ بھی کیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی سرد لہر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج (25 دسمبر) دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 4 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری درج کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق دہلی میں 25 دسمبر کو ہی نہیں، بلکہ 26 دسمبر کو بھی سرد لہر چلنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو دہلی، این سی آر، اتر پردیش، پنجاب سمیت کچھ ریاستوں میں آئندہ تین دنوں تک سرد لہر اور کہرے کی پیشین گوئی کی ہے۔

Published: undefined

اتوار کی صبح پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے کئی مقامات پر زبردست کہرا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آئندہ چار دن تک ان کے سَب ڈویژن کے الگ الگ علاقوں میں شدید کہرا چھائے رہنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی میدانی علاقوں میں سردی کا زیادہ اثر دیکھنے کو ملے گا۔ اتوار کی صبح ہماچل پردیش، دہلی، بہار، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ، آسام اور تریپورہ میں بھی کہرا دکھائی پڑ رہا ہے اور ان ریاستوں میں ٹھنڈ کا قہر بھی جاری ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور ہریانہ کے ساتھ ساتھ دہلی کے الگ الگ حصوں میں بھی آئندہ تین دنوں کے دوران سرد لہر والی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سرد لہر کی وجہ سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران مدھیہ پردیش میں کم از کم درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور مہاراشٹر میں آئندہ دو دنوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سلسیس کی گراوٹ درج کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ گرم اونی کپڑے پہنیں اور اپنے سر، گردن، ہاتھوں و پیروں کی انگلیوں کو مناسب طریقے سے چھپائے رکھیں۔ وزنی کپڑے کی ایک سطح کی جگہ ڈھیلے ڈھالے کئی سطح کے کپڑے پہننے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں کھانے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined