قومی دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سرد لہر جاری رہی ۔ دہلی میں ہفتے کو تو سخت سردی رہی ہی لیکن وہ آج بھی جاری ہے۔ دہلی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم تھا۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دن میں آسمان صاف رہنے اور شام کےوقت دھند کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ جبکہ نمی نسبتا 48 اور 76 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق شہر کا اوسط ہوا کا معیار انڈیکس بڑھ کر 292 ہوگیا جو ناقص زمرے میں آتا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو درجہ حرارت گرنا شروع ہوا اور رات کے اوقات میں مزید نیچے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق آج صبح ہلکی ہلکی دھند ہوگی جبکہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب پانچ اور بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم رہا۔ جو حال دہلی میں سردی کا رہا وہی حال پورے شمالی ہندوستان میں بھی نظر آ یا ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز