قومی خبریں

ٹھنڈ سے ٹھٹھری دلیّ، اگلے 48 گھنٹوں کے لئے محکمہ موسمیات نے جاری کیا یلو الرٹ

محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ اس کا براہ راست اثر میدانی علاقوں پر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گر رہا ہے۔

سردی، تصویر یو این آئی
سردی، تصویر یو این آئی 

دہلی میں زبردست سردی ہو رہی ہے۔ دہلی میں آج (پیر) یعنی 20 دسمبر کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی دہلی میں دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔ اس کا براہ راست اثر میدانی علاقوں پر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گر رہا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان سے تقریباً 10-15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں آئندہ تین روز تک سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے اور اس کے بعد موسم بہتر ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined