نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے اور گھنی دھند بھی چھائی ہوئی ہے۔ صبح کے وقت دہلی-این سی آر کے بیشتر علاقے گھنی دھند کی آغوش میں نظر آئے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اس ہفتے دہلی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کے بعد سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی-بہار میں صبح اور شام میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ سردی کے باعث عوام پر دوہری مار پڑنے کے امکانات ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، ہریانہ، بہار میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے امرتسر، لکھنؤ اور گورکھپور میں مرئیت 25 میٹر تک پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، چنڈی گڑھ، بریلی، بہرائچ، وارانسی اور پٹنہ میں 50 میٹر تک مرئیت ریکارڈ کی گئی۔
Published: undefined
قومی راجدھانی دہلی دھند کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں آج یعنی یکم فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آج یعنی یکم فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ چنڈی گڑھ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا سکتا ہے، یہاں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
دہرادون میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ راجستھان کے جے پور کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سیلسیس رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی آج کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سیلسیس رہے گا۔
Published: undefined
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ لداخ اور جموں و کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش میں آج بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ، تمل ناڈو میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز