دہلی، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا ہے۔ حالانکہ دن میں دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے سے رک جاتا ہے لیکن آنے والے کچھ دنوں میں ٹھنڈ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو سے تین دن میں دہلی - این سی آر میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا، ویسے دہلی میں ابھی بھی فضائی آلودگی کی سطح کافی اوپر ہے۔
دہلی میں ہفتہ کی صبح اس موسم میں اب تک سب سے زیادہ ٹھنڈ محسوس کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کہرے کی گھنی چادر بھی بچھی رہی۔ محکمہ کے مطابق اتوار کو دہلی میں درمیانی سطح کا یا گھنا کہرا ہو سکتا ہے، اس وجہ سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہلی کا اوسط درجہ حرارت کم ہو کر 13 ڈگری سیلسیس کے آس پاس پہنچ سکتا ہے۔ ہفتہ کی صبح دہلی میں صفدر جنگ کے پاس درمیانی سطح کا کہرا رہا جبکہ آئی جی آئی ایئر پورٹ کے پاس ہلکا کہرا ہونے سے صبح کے وقت حد نگاہ 500 میٹر رہی۔محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں کہرے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، ان میں علی گڑھ، بریلی، مراد آباد، مؤ، سیتاپور وغیرہ شامل ہیں۔ اتر پردیش میں 18 نومبرسے درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ یوپی میں سرد لہر روزانہ دستک دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین اور ڈاکٹروں نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف کیرالہ میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی یہاں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ الاپوجھا، کوٹائم، ایرناکولم، ترو اننت پورم، کولم، پتھن متھیٹا اور تریشور میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کچھ ضلعوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined