نئی دہل: شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے تباہی مچا رکھی ہے اور دہلی میں درج حرارت میں ریکارڈ کمی درج کی گئی ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت میں موسم کا سرد ترین دن رہا، برفیلی ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ برفیلی ہواؤں کے ساتھ دہلی-این سی آر میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔
Published: undefined
وہیں، راجستھان کے سیکر میں سیزن میں پہلی بار درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا۔ یہاں درجہ حرارت -0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں بھی شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں نارنول میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی، پنجاب، یوپی، ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں لوگوں کو سردی کی لہر کی وجہ سے کانپنے پر مجبور کر دیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پارہ 3.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ یہ گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دہلی این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ انڈین ریلوے کے مطابق دہلی آنے والی تقریباً 23 ٹرینیں 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔ تاہم محکمہ موسمیات نے جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
اسکائی میٹ کے مطابق، پنجاب اور ہریانہ کے پہاڑوں اور میدانی علاقوں سے چلنے والی خشک اور سرد ہواؤں نے راجستھان کے کچھ حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت کو کم سے کم سطح پر پہنچا دیا۔ راجستھان میں سب سے زیادہ سرد سیکر تھا۔ یہاں کا درجہ حرارت سیزن میں پہلی بار صفر سے نیچے چلا گیا اور -0.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چورو میں پارہ ایک ڈگری سیلسیس، الور میں 2.2 ڈگری سیلسیس، پیلانی میں 2.2 ڈگری سیلسیس اور سری گنگا نگر میں 4.3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
Published: undefined
ہریانہ اور پنجاب کے کئی حصوں میں یہ انتہائی سردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہریانہ کا نارنول سب سے سرد تھا جہاں کم از کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس تھا۔ بھیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ حصار، امبالہ، کرنال اور سرسا میں کم از کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سیلسیس، 6.6 ڈگری سیلسیس، 6.9 ڈگری سیلسیس اور 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
چنڈی گڑھ میں درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھٹنڈہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس اور گرداسپور میں 4.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
سردی کی لہر کی وجہ سے جموں و کشمیر میں بھی لوگ پریشان ہیں۔ وادی میں موسمی حالات میں کوئی بہتری نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے۔ کشمیر میں جہاں راتیں سرد ہو رہی ہیں، وہیں دن معمول سے زیادہ گرم ہو گئے ہیں۔ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 3.5 تھا۔ وہیں پہلگام میں پارہ -6.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کشمیر اس وقت چلہ کلاں کی لپیٹ میں ہے، جو کہ 40 دنوں کی سخت سردی کی مدت ہے۔ اس دوران وادی میں سردی کی لہر چلتی ہے اور درجہ حرارت کافی گر جاتا ہے۔ یہاں تک کہ پائپوں میں پانی جمنے لگتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined