نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59.75 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن کرانے والوں کی تعداد 113 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 لاکھ 75 ہزار 469 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن کی تعداد 112 کروڑ 97 لاکھ 87 ہزار 45 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11,971 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 756 افراد کووڈ سے شفا یاب ہو چکے ہیں اور اس کی شرح 98.27 فیصد ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ- 19 کے 8865 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 30 ہزار 793 کووڈ مریض زیر علاج ہیں اور یہ شرح 0.38 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ سات ہزار 617 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 62 کروڑ 57 لاکھ 74 ہزار 159 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز