قومی خبریں

سی بی آئی چھاپہ ماری کے دوران کول فیلڈ لمیٹڈ افسر کی حالت بگڑی، اسپتال میں موت

ای سی ایل ذرائع نے بتایا کہ سرکاری کمپنی کا سیکورٹی انسپکٹر دھننجے رائے مغربی بنگال کے مغربی بردوان ضلع میں رانی گنج کے کنسٹوریا علاقے میں اپنی رہائش گاہ میں سرچ آپریشن کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

کولکاتا: مشرقی کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے ایک سیکورٹی آفیسر، جو سی بی آئی کی تلاشی کے دوران بیمار ہوگئے تھے، کی ہفتہ کے روز موت ہوگئی ۔ ای سی ایل ذرائع نے بتایا کہ سرکاری کمپنی کا سیکورٹی انسپکٹر دھننجے رائے مغربی بنگال کے مغربی بردوان ضلع میں رانی گنج کے کنسٹوریا کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ میں سرچ آپریشن کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ دم توڑ گئے۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی مبینہ کوئلہ گھپلہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ہفتے کے روز چار ریاستوں میں 45 مقامات پر تلاشی لی ہے ۔ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ای سی ایل) کے دو جنرل منیجرز اور تین سیکورٹی اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ چور مبینہ طور پر چوری کے کاروبار میں ملوث تھے۔

Published: undefined

سی بی آئی نے بتایا کہ تلاشی مہم مغربی بنگال ، بہار ، جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے جمعہ کے روز ملزم انوپ مانجھی اور ای سی ایل ، ریلوے اور سی آئی ایس ایف کے کچھ اہلکاروں سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جانچ ایجنسی کے مطابق یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مانجھی عرف لالا مبینہ طور پر کنستوریا اور کجھورہ کے علاقوں میں لیز ہولڈ کانوں سے کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور چوری میں ملوث ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined