ہندوستان میں کوئلہ بحران کے اندیشوں کا اعتراف کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کا حل نکالنے کی جگہ مرکز ہر بار کی طرح قصور ریاستی حکومتوں پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مرکز نے ریاستوں کو غیر الاٹ بجلی نہیں فروخت کرنے کی تنبیہ دیتے ہوئے واپس لے لینے کی دھمکی دی ہے۔ مرکز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بجلی کا استعمال صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے نہیں کیا جا رہا ہے، بلکہ فائدے کے لیے اسے زیادہ قیمتوں پر بجلی ایکسچینج کو فروخت کیا جا رہا ہے، تو ایسی ریاستوں کو الاٹ نہیں کی گئی بجلی واپس لے لی جائے گی۔
Published: undefined
مرکز نے یہ ہدایت غیر الاٹ (الاٹ نہیں کی گئی) بجلی کو لے کر جاری کی ہے۔ مرکز کا کہنا ہے کہ بجلی بحران کے درمیان بجلی کے اس حصے کے استعمال کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے توانائی کی یہ ہدایت کئی ریاستوں کے ذریعہ طلب میں اچانک اضافہ کے سبب بجلی کی کمی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جاری ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فائدہ کو زیادہ کرنے کے لیے ایکسچینجوں پر دستیاب بجلی کا ایک حصہ فروخت کرنے سے بجلی کی ایک یونٹ کے لیے قیمتیں 15 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
Published: undefined
تمل ناڈو، پنجاب، دہلی، راجستھان، آسام، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں نے کوئلہ پر مبنی پاور پلانٹس میں ایندھن کی کمی کے مدنظر اپنے یہاں بجلی کی حالت میں سنگین بحران کی جانکاری دی ہے، جب کہ وبا کے بعد بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اب ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔
Published: undefined
وزارت مالیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے دھیان میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ریاستیں اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں کر رہے ہیں اور بجلی کی تخفیف (لوڈ شیڈنگ) کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ بجلی ایکسچینج میں بھی اونچی قیمتوں پر بجلی فروخت کر رہے ہیں۔ غیر الاٹ بجلی پر تازہ کارروائی بجلی کے اس حصے کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہے۔
Published: undefined
مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس لیے ریاستوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے الاٹ نہیں کی گئی بجلی کا استعمال کریں۔ اضافی بجلی کے معاملے میں ریاستوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ حکومت ہند کو مطلع کریں تاکہ اس بجلی کو دیگر ضرورت مند ریاستوں کو ایک بار پھر الاٹ کیا جا سکے۔ مرکز نے کہا ہے کہ اگر یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی ریاست اپنے صارفین کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہی ہے اور بجلی ایکسچینجوں میں زیادہ قیمت پر بجلی فروخت ہو رہی ہے تو ایسی ریاستوں کے صارفین کو الاٹ نہیں کی گئی بجلی واپس لے لی جائے گی اور دیگر ضرورت مند ریاستوں کو الاٹ کر دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined