لکھنؤ: لوک سبھا ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران سوالوں کے گھیرے میں آئے گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا سمیت انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کیڈر کے 37 افسران کا تبادلہ کر دیا گیاہے۔
کل آدھی رات کے بعد کئے گئے ان تبادلوں میں گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روتیلا کو دیوی پاٹن ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ کانپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر و جیندر پانڈيان مسٹر روتیلا کی جگہ لیں گے۔ راجیو کپور کو پک اپ کا صدر بنایا گیا ہے۔صنعتی ترقی کے کمشنر انوپ چندر پانڈے کو این آر آئی محکمہ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ رہے راگھوندر وکرم سنگھ کو زرعی پیداوار کمشنر ی شاخ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق چندر بھوشن کو علی گڑھ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے وہ ابھی تک اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ تھے۔ شیواكانت ترویدی کو اعظم گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ ہوں گے وہ ابھی تک چترکوٹ کے ضلع مجسٹریٹ تھے۔ وشاكھا کو بھدوہی سے چترکوٹ کا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے جبکہ ٹریننگ اور سروس پلاننگ کے ڈائرکٹررہے راجندر پرساد کو بھدوہی کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ کرشنا كرونیش کو ہاپوڑ سے ہٹا کر بلرام پورکا ضلع مجسٹریٹ بنا دیا گیا ہے، ان کی جگہ سون بھدر میں ضلع مجسٹریٹ رہے پرمود کمار اپادھیائے کو بھیجا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیمنت کمار کو چندولی سے امروہہ، نونيل سنگھ چہل کو امروہہ سے چندولی، امت کمار سنگھ کو ہاتھرس سے سون بھدرکا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے۔ کانپور شہر میں صنعتی سیکشن کے اپر ڈائرکٹر رہے رما شنکر موریہ کو ہاتھرس، شیتل ورما کو پیلی بھیت سے سیتاپور،ویرندر کمار سنگھ کو مہاراج گنج سے بریلی کا ضلع مجسٹریٹ بنا کر بھیجا گیا ہے۔ بلرام پور کے ضلع مجسٹریٹ رہے راکیش کمار مشرا اب سکریٹریٹ میں اسپیشل عہدے پر تعینات ہوں گے۔ بلیا کے ضلع مجسٹریٹ رہے سریندر وکرم آبپاشی محکمہ میں اسپیشل سکریٹری ہوں گے۔ یوپی روڈویز کے ایڈیشنل منیجنگ ڈائرکٹر بھوانی سنگھ کو بلیا کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹراکھلیش کمار کو پیلی بھیت، امرناتھ اپادھیائے کو مہراج گنج کا ضلع مجسٹریٹ بناکر بھیجا گیاہے۔
سیتاپور کی ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ساریکا موہن اب آبپاشی محکمہ میں خصوصی سکریٹری ہوں گی۔ اپر چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری کو کامرس اور تفریحی ٹیکس محکمہ سے ہٹاتے ہوئے ان کے موجودہ عہدہ لیبر اورسروس پلاننگ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز