نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس معاملہ پر کہا ’’دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت شہر میں 6360 معاملات فعال ہیں۔ آج 3100 نئے کیسز درج ہونے کی امید ہے۔ کل اسپتال کے صرف 246 بستر ہی بھرے تھے۔ تمام معاملات کم سنگین اور غیر علامتی ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا، ’’لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی میں یومیہ تقریباً 2500 سے 3000 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اس وقت دہلی میں کورونا کے 6360 معاملات فعال ہیں۔ جو لوگ کورونا سے بیمار ہو رہے ہیں ان میں سے تقریباً کسی کو بھی اسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’دہلی حکومت نے 37000 آکسیجن بستروں کا انتظام کیا ہے، جس میں سے صرف 82 بستروں پر مریض ہیں اور دہلی میں 6000 سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمام نئے کیسز میں ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز