قومی خبریں

سیلاب سے بگڑتی صورتحال دیکھ  کیجریوال نے فوج سے مانگی مدد

کیجریوال نے کہا کہ راج گھاٹ پر نالے سے پانی کے بیک فلو اور دیگر کئی مقامات پر اوور فلو ہونے سے جمنا ندی کا پانی رہائشی علاقوں میں چلا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی میں گزشتہ چار روز سے جمناندی خطرے کے نشان سے اوپر ہے جمعہ کی صبح جمنا ندی کے پانی کی سطح 208.40 میٹر تک پہنچ گئی تھی یہ خطرے کا نشان 205 میٹر سے 3.4 میٹر زیادہ تھا لیکن اب پانی کم ہونا شروع ہو گیا ہے ۔واضح رہے کل  دہلی میں سیلاب کا پانی جمنا بازار، لال قلعہ، راج گھاٹ اور آئی ایس بی ٹی کشمیری گیٹ تک پہنچ گیا تھا۔ یہاں پانی 3 فٹ تک بھر گیا تھا۔صورتحال بگڑتی دیکھ کر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ڈرینیز ٹھیک کرنے کے لیے فوج کی مدد طلب کی تھی۔

Published: undefined

دہلی میں سیلاب کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کے درمیان وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آئی ٹی او بیراج سے متعلق مسئلے کا حل نہ نکلنے پر کہا کہ ہم نے اس پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد مانگی ۔ آئی ٹی او بیراج کا مسئلہ اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سلسلے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے پانی مختلف علاقوں میں داخل ہوا۔ ڈرین ریگولیٹر ٹوٹنے سے آئی ٹی او پر پانی آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راج گھاٹ پر نالے سے پانی کے بیک فلو اور دیگر کئی مقامات پر اوور فلو ہونے سے جمنا ندی کا پانی رہائشی علاقوں میں چلا گیا۔ جمنا کا پانی کئی مقامات پر اوور فلو کی وجہ سے رہائشی اور دیگر علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اب دہلی کے لوگوں کو جمنا کے پانی سے راحت ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جلد راحت ملنی شروع ہو جائے گی، پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ کل جمنا کی آبی سطح 208.66 تک پہنچ گئی تھی۔ وہاں سے جمنا کا پانی 208.38 تک آگیا ہے۔ اب آہستہ آہستہ جیسے جیسے پانی نیچے آئے گا اسی حساب سے لوگوں کو راحت ملے گی ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خطرے کے بارے میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرنے کا کام جاری ہے۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیمیں پوری رات آئی ٹی او بیراج پر کام کر رہی تھیں تاکہ ڈبلیو ایچ او کی عمارت کے قریب ڈرین نمبر 12 کے ریگولیٹر کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے فوج اور این ڈی آر ایف کی مدد لینے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور کم وقت میں لوگوں کو پریشانی سے نجات دلائی جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined