بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھوپال میں جمعہ کی علی الصبح گنیش مورتی وسرجن کے دوران حادثے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے مجسٹريٹ سے جانچ کرانے کا حکم دیا۔ کمل ناتھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا، جسے بعد میں بڑھا کر 11-11 لاکھ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ میں لاپرواہی سامنے آنے پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ زخمیوں کے اہل خانہ کو 50-50 ہزار روپے بطور معاوضہ فراہم کئے جائیں گے۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
ادھر، مدھیہ پردیش 11 افراد کی موت پر سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ چوہان نے ٹویٹر پر دکھ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کھٹلاپور میں گنیش وسرجن کے دوران کشتی پلٹنے کا حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں مرنے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اورایشور سے ان کی آتما کی شانتی اور ان کے گھروالوں کو دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتا ہوں۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
مدھیہ پردیش ضلع کے انچارج ڈاکٹر گووند سنگھ نے حادثہ پر افسوس کا ظاہر کیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس واقعہ کی مجسٹريل سطح کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
مدھیہ پردیش پولس کے مطابق کشتی میں تقریباً 20 لوگ سوار تھے۔ 5 لوگوں کو بچا لیا گیا تھا اور 3 لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کشتی میں لے جائی جا رہی گنیش کی ایک مورتی کے جھک جانے سے کشتی کا توازن بگڑگیااور وہ پلٹ گئی۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو کشتیوں کو آپس میں جوڑ دیا گیا تھا اور ان پر 23 افراد سوار تھے۔ کشتی پر سوار تمام لوگوں کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی اور کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ جوں ہی ایک کشتی پلٹنے لگی لوگ دوسری کشتی پر کودنے لگے اور وہ بھی پلٹ گئی۔ بھاری بارش کے درمیان این ڈی آر ایف کی ٹیمیں، غوطہ خور اور پولس پارٹی لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے کی مہم چلا نے میں مصروف ہیں۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Sep 2019, 8:10 PM IST