قومی خبریں

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے روڈ شو پر پتھراؤ، ان کی پیشانی پر چوٹ

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے کل یعنی13 اپریل کو ایک روڈ شو نکالا جس میں وہ اس وقت زخمی ہو گئے جب ان پر پتھرپھینکا گیا ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی  اور وائی ایس آر سی پی کے سربراہ  جگن موہن ریڈی کل یعنی 13 اپریل کی رات پتھر بازی میں زخمی ہوگئے۔ جگن موہن ریڈی پر یہ حملہ اجیت سنگھ نگر میں ہوا۔ روڈ شو کے دوران پتھراؤ میں سی ایم ریڈی کے ماتھے پر زخم آیا۔

Published: undefined

وجئے واڑہ کے سنگھ نگر میں بس کے سفر کے دوران ایک نامعلوم شخص نے سی ایم جگن موہن ریڈی پر پتھر پھینکا۔ جگن کی بائیں آنکھ کے اوپر اس کی بھوں  پر معمولی چوٹ آئی۔ اس دوران ڈاکٹروں نے بس کے اندر ہی ان کا علاج کیا اور اس کے بعد انہوں نےمہم دوبارہ شروع کر دی گئی۔

Published: undefined

وائی ​​ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ ہفتہ کو اپنی میمنتھا سدھم (جس کا مطلب ہے 'ہم تیار ہیں') کے تحت بس میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ اس دوران پھینکا گیا پتھر وزیر اعلیٰ کی بائیں بھوں  پر لگا اور  ان کی آنکھ  بال بال بچ گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخم کی جگہ پر دو ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھر قریبی اسکول سے پھینکا گیا۔ وائی ​​ایس آر سی پی کے ایک رکن نے الزام لگایا کہ یہ حملہ ٹی ڈی پی اتحاد کی سازش ہو سکتی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی ٹی ڈی پی سربراہ اور سابقوزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی گھبراہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

Published: undefined

آندھرا پردیش کی 175 اسمبلی سیٹوں اور 25 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ وائی ​​ایس آر سی پی نے 2019 میں 151 اسمبلی سیٹیں اور 22 لوک سبھا سیٹیں جیتی تھیں۔ اس بار ریاست میں ٹی ڈی پی، بی جے پی اور جنا سینا کے درمیان اتحاد ہے۔ ریاست میں کانگریس کی قیادت جگن کی بہن شرمیلا کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined