اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی چمپاوت اسمبلی سیٹ سے ضمنی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے اس کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن چمپاوت سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کیلاش گہتوڑی اور پارٹی کارکنان وزیر اعلیٰ کے الیکشن لڑنے کی بابت کافی پرجوش ہیں اور انہوں نے ’ویلکم سی ایم‘ مہم شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
چمپاوت سے بی جے پی کے نومنتخب رکن اسمبلی کیلاش گہتوڑی پہلےایسے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مسٹر دھامی کے خاطر اپنی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کی بات کہی تھی۔ دلچسپ یہ ہے کہ تب مسٹر دھامی وزیر اعلیٰ بھی نہیں بنے تھے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی دوسری بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلی بار چمپاوت کا دو روزہ دورہ کیا۔ چمپاوت کے پورنگیری مندر میں ماں کے درشن کے ساتھ ساتھ ٹانک پور-بنباسہ علاقے کا دورہ کیا تھا اور کئی اعلانات کیے تھے۔
Published: undefined
اتوار کو بی جے پی کے رکن اسمبلی کیلاش گہتوڑی نے اپنی چمپاوت رہائش گاہ پر دوبارہ اس کا اشارہ دیا۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بی جے پی کارکنان کی میٹنگ بلائی اور واضح طور پر اشارہ دیا کہ وزیر اعلیٰ چمپاوت سے ضمنی الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی کارکنان کو اعتماد میں لیتے ہوئے انہوں نے چمپاوت کی ترقی کے لیے عہدے سے استعفیٰ دینے اور وزیر اعلیٰ کے لیے سیٹ چھوڑنے کی بات کی۔
Published: undefined
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کارکنان نے بھی ہاتھ اٹھا کر رکن اسمبلی گہتوری کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور وزیر اعلیٰ کے حق میں نعرے لگائے۔ یہی نہیں، کارکنان نے وزیراعلیٰ کو تاریخی ووٹوں سے کامیاب کرانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس کے بعد چمپاوت کے بنبسا-ٹنک پور علاقے میں سوشل میڈیا پر ’ویلکم سی ایم‘ مہم شروع ہو گئی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ کارکنان کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی گہتوری دہرادون اور دہلی کا دورہ کرکے ہائی کمان کو آگاہ کریں گے اور اس کے بعد پارٹی اس پر اپنی حتمی مہر لگائے گی ۔
غور طلب کہ امسال فروری میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی الیکشن ہار گئے تھے۔ کانگریس کے بھون چندر کاپڑی نے انھیں کھٹیما اسمبلی سے بڑے فرق سے شکست دی۔ بی جے پی نے ایک بار پھر 47 سیٹیں جیت کر حکومت بنائی اور پارٹی نے دوبارہ ریاست کی باگ ڈور دھامی کو سونپ دی۔
Published: undefined
دھامی کو وزیر اعلیٰ کا تخت سونپنے سے پہلے ہی پارٹی کے نصف درجن راکین اسمبلی ان کے حق میں آگئے تھے اور انہوں نے استعفیٰ دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ مسٹر دھامی کے لیے، سب سے پہلے رکن اسمبلی کیلاش گہتوڑی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی۔ تبھی سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وزیر اعلیٰ چمپاوت سے ضمنی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز