پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ اکالی دل کے رہنما بکرم مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ہی اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کچھ پنجاب مخالف طاقتیں ریاست کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں۔ مجیٹھیا کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد بے ادبی اور بم دھماکوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ پولیس حالیہ واقعات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ صرف ایک کیس نے مجیٹھیا کو روپوش ہونے پر مجبور کیا ہے۔ اگر اکالی لیڈر نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو انھیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
Published: undefined
اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل اور بکرم مجیٹھیا کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے پرانی پارٹی اکالی دل کی عظیم وراثت کو داغدار کیا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ اور بے ادبی کے واقعات میں ملوث ہو کر اکالی دل کا نام بدنام کیا ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے منشیات کیس میں مجیٹھیا سے معافی مانگی تھی۔ مسٹر کیجریوال نے پچھلے الیکشن میں اکالی لیڈر پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگا کر ووٹ مانگے تھے۔ اب اے اے پی کے سربراہ بھگونت سنگھ مان اور دیگر اے اے پی کے رہنماؤں کو منشیات کے اسمگلر مجیٹھیا کی حمایت کرنے پر ریاست کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے، جنہوں نے منشیات کے کاروبار کا سرغنہ بن کر پنجاب کے نوجوانوں کو برباد کر دیا ہے۔ ریاست میں منشیات فروشی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام پنجاب دشمن قوتوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Published: undefined
ریلی کے بعد مسٹر چنی نے مُلا ں پور داکھہ میں عظیم شہید کرتار سنگھ سرابھا کے نام پر بس اسٹینڈ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ملاں پور ڈھاکہ کو سب ڈویژن، لتالہ کے لیے آئی ٹی آئی، سدھون بٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج اور حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
Published: undefined
انہوں نے عوام سے آئندہ انتخابات میں کیپٹن سندیپ سندھو کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن ہارنے کے باوجود انہوں نے داکھہ اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز